بال جبریل علامہ اقبال کتاب جو کہ بانگ درا کے بعد 1935ء میں منظر عام پر آئی۔ اس کتاب میں اقبال کی بہترین طویل نظمیں موجود ہیں۔ جن
میں مسجد قرطبہ ۔ ذوق و شوق ۔ اور ساقی نامہ شامل ہیں۔
بال جبریل کی مشہور نظمیں
اعجاز ہے کسی کا یا گردش زمان
اعجاز ہے کسی کا یا گردش زمانہ
ٹوٹا ہے ایشیا میں سحر فرنگیانہ
تعمیرِ آشیاں سے میں نے یہ راز پایا
اہلِ نوا کے حق میں بجلی ہے آشیانہ
یہ بندگی خدائی ، وہ بندگی گدائی
یہ بندۂ خدا بن ، یا بندۂ زمانہ
غافل نہ ہو خودی سے کر اپنی پاسبانی
شاید کسی حرم کا تو بھی ہے آستانہ
اے لآ اِلہٰ کے وارث باقی نہیں ہے تجھ میں
گفتارِ دلبرانہ ، کردارِ قاہرانہ
تیری نگاہ سے دل سینوں میں کانپتے تھے
کھویا گیا ہے تیرا جذب قلندرانہ
رازِ حرم سے شاید اقبال با خبر ہے
ہیں اس کی گفتگو کے اندر محرمانہ
Bal-e-Jibreel by Allama Muhammad Iqbal Urdu Poetry Book Free Download And Read Online
In Pdf Format .
Book Information :
Name : Bal e Jibreel
Writer : Allama Muhammad Iqbal
Total Size : 3.66 MB
Download Link : Box
Read Online : Box
اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں