صحیح بخاری شریف
مکمل 8 جلدوں میں
Sahee Bukhari Shareef Complete
صحیح بخاری (عربی :الجامع المسند الصحيح المختصر من أمور رسول الله صلى الله عليہ وسلم وسننہ وأيامہ:مختصر نام الجامع الصحيح ) یا عام طور سے البخاری یا صحیح بخاری شریف بھی کہا جاتا ہے۔ محمد بن اسماعیل بخاری کا مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہ احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ اکثر سنی مسلمانوں کے نزدیک یہ مجموعہاحادیث روئے زمین پر قرآن کے بعد سب سے مستند کتاب ہے۔
کتاب کو کئی بڑے اور بہت سے چھوٹے حِصّوں میں موضوع وار ترتیب دیا گیا۔ بڑے حصوں کو کتاب اور چھوٹے حصوں کو باب کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔بڑے موضوعات مندرجۂ ذیل ہیں۔
- کتاب الایمان
- کتاب العلم
- کتاب الوضو
- کتاب الغسل
- کتاب الحیض
- کتاب التّیمم
- کتاب الصّلٰوۃ
- کتاب مواقیت الصّلٰوۃ
- کتاب الاذان
- کتاب الصّفۃ الصّلٰوۃ
- کتاب الجُمعۃ
- کتاب الصّلوۃ الخوف
- کتاب العیدین
- کتاب الوتر
- کتاب الاستسقاء
- کتاب الکسوف
- کتاب سجود القران
- کتاب ِ تقصیر الصلوٰۃ
- کتاب تہجد
- کتاب الجنائز
- کتاب الزکات
- کتاب الحج
- کتاب العمرۃ
- کتاب الفضائل المدینہ
- کتاب الصّیام
- کتاب الصّلٰوۃ التراویح
- کتاب لیلۃ القدر
- کتاب الاعتکاف
- کتاب البیوع
- کتاب السّلم
- کتاب الشُفعہ
- کتاب الُاجارہ
- کتاب الحوالات
- کتاب الکفالہ
- کتاب الوکالہ
- کتاب الحرث والمزارعہ
- کتاب المساقات
- کتاب الاستقراض
- کتاب الخصومات
- کتاب اللقطہ
- کتاب المظالم
- کتاب الشرکہ
احادیث کی تعداد
ابن الصلاح کے مطابق صحیح بخاری میں احادیث کی کل تعداد 9086 ہے۔ یہ تعداد ان احادیث کو شامل کر کے ہے جو ایک سے زیادہ مرتبہ وارد ہوئی ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگر ایک سے زیادہ تعداد میں وارد احادیث کو اگر ایک ہی تسلیم کیا جائے تو احادیث کی تعداد 2761 رہ جاتی ہے
شروح
بہت سے علماء نے اب تک اس مجموعۂ حدیث کی تشریحات کی ہیں اور تبصرے لکھے ہیں، جیسا کہ:
- فتح الباری شرح صحيح البخاری مصنف حافظ ابن حجر عسقلانی (وفات:852ھ)
- الکواکب الدراری فی شرح البخاری مصنف الکرمانی: (وفات:796ھ)
- عمدۃ القاری فی شرح صحیح البخاری مصنف بدرالدین العینی جو دار الحائل نے بیروت سے شائع کی[2]
- ارشاد الساری لشرح صحیح البخاری تصنیف القسطلانی (وفات 923ھ) ۔ یہ شرح صحیح بخاری کی مشہور ترین شروح میں سے ایک ہے[3]
- التنقیح تصنیف الزرقاشی
- التوشیح تصنیف جلال الدین سیوطی وفات:(811ھ)
- شرح ابن کثیر تصنیف ابن کثیر (وفات:744ھ)
- شرح آلاء الدین
- شرح ابن الملقین
- شرح البرماوی
- شرح التلمسانی المالکی
- شرح البلقینی
- فتح الباری تصنیف ابن رجب الحنبلی
- شرح ابن ابی حمزہ الاندلسی
- شرح ابی البقاء الاحمدی
- شرح الباکری
- شرح ابن الرشید
- حاشیات البخاری تصنیف مفتی محمد اختر رضا خان قادری الازہری
- شرح ابن البطال تصنیف ابوالحسن علی بن خلاف بن عبد المالک
- المطیری الابواب البخاری تصنیف ناصر الدین بن المنیر